کورونا وائرس: کیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران سیکس
کرنا محفوظ ہے؟
کرنا محفوظ ہے؟
کیا سیکس کرنے سے مجھے کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟ شاید یہ سوال آپ کے ذہن میں بھی آیا ہو لیکن آپ اس بارے میں کسی سے بات کرنے میں شرمندگی محسوس کرتے ہوں۔
حقائق کو فرضی باتوں سے الگ کرتے ہوئے، ہم نے اس سے وابستہ چند سوال ماہرین صحت کے سامنے رکھے ہیں۔
متعلقہ
کورونا وائرس: بخار، کھانسی اور سانس میں دشواری، اس بیماری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
شعبہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹر ایلکس جارج ریئلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ میں شرکت بھی کر چکے ہیں۔ ایلکس فاکس سیکس کے موضوع پر کام کرنے والی صحافی اور بی بی سی ریڈیو ون پر ایک پروگرام کی سابق میزبان اور پوڈ کاسٹ ’دا ماڈرن مین‘ کی شریک میزبان ہیں۔
کیا کورونا وائرس کی وبا کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا محفوظ ہے؟
ڈاکٹر ایلکس جارج: اگر آپ ایک رشتے میں ہیں۔۔۔ تو اس انسان کے ساتھ رہنا اور اسی ماحول کا حصہ ہونے سے آپ کی صورتحال کو تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم اگر آپ میں سے کسی ایک میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو پھر آپ کو سماجی فاصلہ رکھنا چاہیے اور الگ ہو جانا چاہیے حتیٰ کہ اپنے گھر کے اندر بھی۔ ایک مثالی دنیا میں ہر کسی کو دو میٹر کے فاصلے پر رہنا چاہیے حتیٰ کہ اپنے گھر میں بھی، لیکن ہمیں احساس ہے کہ یہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔
ایلکس فاکس: یہ سمجھنا بھی واقعی اہم ہے کہ آپ یہ نہ سوچ لیں کہ اگر آپ کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھی کے لیے بھی ایسا ہی ہوگا۔ اگر آپ کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر کر رہے ہیں تو اپنے ساتھی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔
کیا کسی نئے شخص سے جنسی تعلق قائم کیا جا سکتا ہے؟
ڈاکٹر ایلکس: میں یقینی طور پر اس وقت نئے سیکس پارٹنر بنانے کا مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ اس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ایلکس فاکس: یہ بھی مت بھولیے کہ کچھ لوگ وائرس کے کیرئیر ہیں یا جن میں وائرس موجود ہے، ان میں اس کی کوئی علامات موجود نہیں ہوں گی۔ تو اگر آپ بالکل ٹھیک بھی ہیں تب بھی آپ یہ انفیکشن کسی اور میں منتقل کر سکتے ہیں اور وہ شخص کسی اور فرد سے رابطے میں آنے یا چومنے سے یہ وائرس منتقل کر سکتا ہے۔
میں نے کسی ایسے شخص کو چوما ہے جن سے میری ملاقات حال ہی میں ہوئی ہے، اور ان میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں، تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
ڈاکٹر ایلکس: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے کسی کے ساتھ بوس و کنار کیا یا آپ ایسے شخص سے رابطے میں آئے ہیں جن میں بعد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں ہیں تو خود کو الگ تھلگ کر لیں۔
اپنی علامات پر نظر رکھیں۔ اگر علامات بڑھ رہی ہیں تو زیادہ محتاط ہو جائیں۔ آن لائن معلومات حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر جائیں۔ اپنے علاقے کی متعلقہ ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
No comments:
Post a Comment